لاہور قلندرز ڈیولپمنٹ پروگرام کی دریافت طیب عباس

May 20, 2022

لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے ٹرائلز میں جھنگ کے طیب عباس کی شکل میں ایک اور ٹیلنٹ سامنے آگیا۔

لاہور میں ٹرائلز کے دوران طیب عباس نے 87 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سری لنکا کے سابق فاسٹبالر مالنگا کے اسٹائل میں بولنگ کرائی۔ اس دوران یارک شائر کاؤنٹی کے ایم ڈی ڈیرن گف بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

طیب عباس ویلڈنگ کا کام اور مزدوری کرتے ہیں، ساتھ ہی وہ جھنگ کے مقامی کلب کی طرف سے بھی کھیلتے ہیں۔ ان کے والد کی ایک چھوٹی سی مٹھائی اور پکوڑوں کی دکان ہے۔

طیب عباس کا کہنا ہے کہ ٹرائلز میں سب نے مجھے پسند کیا اور یہ خوشی الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی۔