کوہلوسے ہجرت کرنے والے خاندانوں کی دوبارہ آبادکاری

May 20, 2022

کوئٹہ(پ ر)ایف سی بلوچستان نارتھ میوند رائفلز اور سول انتظامیہ کے زیر اہتمام قبائلی تنازعات اور بدامنی کے باعث کوہلو کے مختلف علاقوں سے ہجرت کرنے والے خاندانوں کی باعزت واپسی کا عمل جاری ہے مہاجر خاندانوں کی با قاعدہ رجسٹریشن کے بعد مختلف علاقوں میں آبادکاری کے لئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں گزشتہ روز مرغیانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو خاندان جو کاہان چھوڑ کر ڈیرہ مراد جمالی گئے تھے آبادکاری کیلئے کاہان واپس پہنچ گئے ہیں ایف سی حکام نے ان خاندانوں کا واپسی پراستقبال کرکے انہیں آبائی علاقے کلی میرا خان کاہان روانہ کیاواپس آنے والے خاندانوں نے ایف سی کے اقدامات کوسراہاہے۔