اسلام آباد، سیکورٹی صورتحال پر غور کیلئے اہم اجلاس

May 23, 2022

اسلام آباد میں سیکورٹی صورتحال پر غور کیلئے آئی جی اکبر ناصر خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان قائم رکھنا اولین ترجیح ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ملازمین کی چھٹیاں تاحکم ثانی منسوخ کردی گئی ہیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 22 مئی سے اگلے حکم تک ملازمین کی ماسوائے ایمرجنسی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔