• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی نے مارچ روکنے کی کوششوں کا الزام لگادیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حکومت پر لانگ مارچ روکنے کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کا الزام لگادیا۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے لانگ مارچ روکنے کے لیے ٹرانسپورٹرز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک جس بھنور میں پھنس چکا، اس کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں، ہم نے کوشش کی حکومت ہماری بات سمجھے اور نئے انتخابات کا اعلان کرے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ افسوس حکومت نے ہماری بات پر توجہ نہیں دی، بعض حکومتی حلیف فوری انتخابات کے لیے ہماری بات سے متفق ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ حکومت انتخابات کا اعلان کردیتی ہے تو ہم لوگوں کو سڑکوں پر کیوں لائیں گے؟

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ امریکا کو بھی احساس ہوگیا ہے، جو پاکستان کے حکمران ہیں، یہ کتنے غیر مقبول ہیں۔

قومی خبریں سے مزید