فرانس میں قطری سفارتخانے کا گارڈ ہلاک

May 24, 2022

پیرس (اے ایف پی)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں قطری سفارتخانے کا سکیورٹی گارڈ پیر کے روز ایک اور شخص کیساتھ لڑائی کے دوران ہلاک ہوگیا ، قطری سفارتخانے اور فرانسیسی استغاثہ نے بتایا کہ لڑائی سفارتخانے کے سامنے مقامی وقت کے مطابق صبح 7بجے سے کچھ دیر پہلے ہوئی ۔ استغاثہ کے مطابق سکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے اور تاحال کسی ہتھیار کے استعمال کے بارے میں تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔ پولیس نے لڑائی میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔