فرنچ اوپن: اعصام الحق کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست

May 25, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کو فرنچ اوپن مینز ڈبلز کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

اعصام الحق اور الیگزینڈر نیڈویوسو پر مشتمل پاک قازق جوڑی کو امریکی جوڑی نے ہرایا۔

امریکا کے ٹومی پال اور میکنزی مکڈونلڈ پاک قازق جوڑی کے لیے تین سیٹس میں فتحیاب ہوئے۔