سرور خان پیرعلیزئی حقیقی معنوں میں باچاخان کےپیروکار تھے، صاحب جان کاکڑ

May 27, 2022

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کےمرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صاحب جان کاکڑمرکزی نائب صدر ملک عثمان اچکزئی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشیدناصرنےاے این پی کےسابق صوبائی صدرمرحوم ملک غلام سرورخان اچکزئی کی سولھویں برسی کےموقع پرانھیں ان کی قومی سیاسی وطنی سماجی خدمات اورجدوجہدپرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سرورخان اچکزئی شروع دن سے پشتون قومی تحریک سے وابستہ ہوئے وہ فخرافغان باچاخان کے صحیح معنوں میں باعمل پیروکار رہبرتحریک خان عبد الولی خان کے دست راست ملی مشراسفندیارولی خان کےصلاح کارتھےانتہائی نامساعد حالات میں انہوں نےپارٹی کاز کو آگے بڑھانے کیلئےدن رات محنت کیا ان کی برسی کےموقع پرعوامی نیشنل پارٹی کےزیراہتمام باچاخان مرکزپیرعلی زئی میں ان کی سولھویں برسی کے موقع پریادریفرنس منعقدکیاجائیگاکارکن بھرپورشرکت کو یقینی بنائیں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کابینہ کے اراکین نےپارٹی کےسابق صوبائی صدرارو اشاد کاکا جی ملک غلام سرورخان اچکزئی کو ان کی برسی کےموقع پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتےہوئےکہاہےکہ ملک غلام سرورخان اچکزئی شروع دن سےفکرباچاخان سے وابستہ رہے اورمرتے دم تک ان پرسختی سے کاربند رہے وہ حقیقی معنوں میں فخرافغان باچاخان کے پیروکار، رہبر تحریک خان عبد الولی خان کے دست راست اورملی مشراسفندیار ولی خان کےصلاح کارتھےانہوں نے کہاکہ ملک سرورخان مرحوم نےجن مقاصد کےحصول کیلئے جہدکی تھی وہ آج بھی حل طلب ہےعلاقے میں منافرتوں کادوردورہ ہےانہی کے خاتمےکیلئے تحمل برداشت کی ضرورت ہےبد بختانہ پشتون خواوطن اورباالخصوص ضلع قلعہ عبداللہ بدامنی کی زدمیں ہےانہوں نےپارٹی کارکنوں کوہدایت کی کہ وہ یکم جون کوان کی 16 ویں برسی کےمناسبت سےعوامی نیشنل پارٹی ضلع قلعہ عبداللہ کےزیراہتمام کاکاجی برمہ باچاخان مرکزپیرعلی زئی میں منعقدہ یادریفرنس میں بھرپورشرکت کویقینی بنائیں۔