عوامی مسائل کو جمعیت ہی حل کرسکتی ہے، مولانا رفیق

May 29, 2022

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس ضلعی سیکریٹ ینگل روڈ میں شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق کی زیر صدارت ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات کے تیاریوں اقلیتی برادری کے حلقوں میں یونٹوں کے قیام ضلعی مجلس شوری کے اجلاس اور تینوں شعبوں کی کارکردگی رپورٹ پر غور خوض کیا گیا ۔ اجلاس سے جمعیت ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سینئر نایب امیر مولانا خور شید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب ایوبی مولانا مفتی عبدالغفو رمدنی مولانا مفتی عبدالسلام رہیسانی مولانا غلام نبی مولانا مفتی رحمت اللہ مولانا حافظ سراج الدین ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچستان کے غیور عوام جمعیت علما اسلام کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں جو کامیاب ہوکر عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام عوام کے حقوق کی علمبردار جماعت ہے عوام کے مسائل کو جمعیت علمائے اسلام ہی حل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن آج اپنے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا ئیں ۔ اجلاس میں ضلعی ترجمان عبدالغنی شہزاد کے سالے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری میر فاروق لانگو کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت اور جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا مفتی نیک محمد فاروقی کی والدہ کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ درایں اثنا جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ضلعی نائب امیر مولانا مفتی عبدالغفو مدنی جمعیت علما اسلام تحصیل کچلاغ کے امیر مولاناخداے دوست جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی ودیگر نے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے زیر اہتمام عظیم الشان شمولتی جلسہ عام اور تحفظ حرمین شریفین ریلی کے موقع پر بڑے عوامی جلسے عام اور تحفظ حرمین شریفین ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام ناموس رسالت قانون کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونےدیگی۔ فتنہ قادیانیت کے خلاف ہر مسلمان اپنے جانوں کا نذرانہ دے کر عقیدہ ختم نبوتﷺ کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ آنے والا دور اسلام پسندوں کا ہے جمعیت علما اسلام ملک اور اسلام کیخلاف ہر محاذ پر لڑیگی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام عوام کے حقوق کی علمبردار جماعت ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جہد وجہد جاری رکھیں گے شمولتی جلسہ عام کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے محمد نعیم خان استاد جان محمد عشیزء حاجی جلات خان مری حاجی برات خان ودیگر نے جمعیت علما اسلام میں شمولت کا اعلان کردیا۔