لاہور: جائیداد کی لالچ میں بھائی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش

May 30, 2022

پنجاب کے شہر لاہور میں جائیداد کی لالچ میں ملزم نے بھائی کو قتل کرنے کے بعد اسے خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس باغبانپورہ نے کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نےجائیداد کے لالچ میں ساتھی سے مل کر اپنےبھائی کو قتل کیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واردات 17 مئی کو کی گئی، ملزمان نےقتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سعید کے گودام میں آگ لگائی گئی اور سر میں فائر مار کر قتل کیا گیا، گرفتارملزمان میں ندیم اور شہباز شامل ہیں۔