بیرسٹر حسان نیازی چیئرمین پی ٹی آئی کے فوکل پرسن مقرر

June 06, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بیرسٹر حسان نیازی کو پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا فوکل پرسن برائے قانونی معاملات مقرر کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

بیرسٹر حسان نیازی کی پی ٹی آئی سربراہ کے فوکل پرسن برائے قانونی معاملات تقرری سے قبل عمران خان سے ملاقات ہوئی، انہوں نے اس پر سابق وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

حسان نیازی کا اس حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان سے قانونی معاملات پر جامع روابط کی حکمت عملی پر بات ہوئی اور آئندہ کے اہداف پر ہدایات لیں۔