• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور عالم کا پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق پر مؤقف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر مؤقف دیا ہے۔

اسپیکر آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ نے اپنے ایم این ایز کو خط لکھا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر آفس نہیں جانا ہے۔

نور عالم خان نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے ہر ممبر سے پوچھنا ہے، زبردستی کے استعفے قبول نہیں ہوتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اُس وقت کے ڈپٹی اسپیکر نے استعفے قبول کیے، استعفے منظور کرنا اسپیکر کا کام ہوتا ہے۔

چیئرمین پی اے سی کا کہنا تھا کہ بعض اوقات پارٹی سربراہان سخت فیصلے کرتے ہے، جس نے استعفیٰ دیا آکر تصدیق کردے، اس میں کوئی شرم والی بات نہیں۔

نور عالم خان نے کہا کہ مستعفی ممبران کو مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف پارلیمان میں آواز بلند کرنی چاہیے، مہنگائی، کرپشن اور لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور آواز اٹھاوں گا۔

قومی خبریں سے مزید