سمانتھا سے علیحدگی کے بعد ناگا چیتنیا کو نیا ساتھی مل گیا

June 20, 2022

رپورٹس کے مطابق ناگا چیتنیا اب سوبھیتا دُھلیپالا نامی اداکارہ کے ساتھ ڈیٹنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ سمانتھا رُتھ سے علیحدگی کے بعد اداکار ناگا چیتنیا کو نیا ساتھی مل گیا۔

واضح رہے کہ جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اس اسٹار جوڑی نے گزشتہ برس اکتوبر میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اب نئی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ناگا چیتنیا اب سوبھیتا دُھلیپالا نامی اداکارہ کے ساتھ ڈیٹنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ دونوں کو ناگا چیتنیا کے نئے گھر پر خوشگوار ماحول میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیتنیا نے حیدرآباد میں نیا گھر خریدا ہے، انہوں نےسوبھیتا دُھلیپالا کو اپنے گھر کا دورہ بھی کروایا جبکہ کچھ دیر کے بعد وہ ساتھ ہی وہاں سے روانہ ہوئے۔