انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل بھارتی کپتان تبدیل

June 30, 2022

فوٹو: فائل

انگلینڈ کے خلاف گزشتہ برس کی ادھوری سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ روہت شرما کی جگہ پر فاسٹ بولر جسپریت بُمراہ کو ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی۔

جسپریت بُمراہ انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر کو روہت شرما کی جگہ کپتان بنایا گیا ہے، روہت کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان یہ ٹیسٹ جمعے سے شروع ہوگا۔ بھارت کو اس سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل 4 میچز ہوئے تھے، تاہم بھارتی ٹیم میں کورونا وائرس کے کیسز آنے کے بعد دورے کو ختم کردیا گیا تھا۔

اب دونوں ٹیمیں سیریز کا آخری میچ کھیلنے اور اسے ختم کرنے کے لیے ایجبسٹن میں مدِمقابل ہوں گی۔

انگلینڈ میچ جیت کر سیریز کو برابر کرنے جبکہ بھارتی ٹیم کامیابی حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔