اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان

April 26, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، ہم نے بہت غلطیاں کیں، اسٹارٹ اچھا نہیں تھا۔

لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ہمارا گول ورلڈ کپ ہے اس کے لیے روٹیشن پالیسی اپنائی ہے، ورلڈ کپ بھی ضروری ہے اور کمبینیشن بنانا بھی ضروری ہے۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ مجھے مینجمنٹ نے بتا دیا تھا کہ میں پہلے تین میچز نہیں کھیلوں گا، مجھے اور افتخار کو میچ فنش کرنا چاہیے تھا ہم نے میچ بنا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اوس سے کوئی فرق نہیں پڑا، ہار سے اعتماد میں فرق پڑتا ہے۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل لیول پر کوئی بی ٹیم نہیں ہوتی سی، ڈی ٹیم بھی ٹف ٹائم دیتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عثمان خان اچھا کھلاڑی ہے وہ پرفارم کرکے آیا ہے، کوچز عثمان خان کو پلان دیتے ہیں، میں زیادہ نہیں بتاتا کہ وہ ڈبل مائنڈ نہ ہوں۔