سری لنکن کرکٹر انجیلو میتھوز کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا

July 01, 2022

فائل فوٹو

سری لنکن آل راؤنڈر انجیلو میتھوز کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق انجیلو میتھیوز کو پروٹوکول کے مطابق آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

اوشادا فرنینڈو کو کوویڈ ری پلیسمنٹ کے طور پر پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ گال میں جاری ہے۔