قومی ٹیم کے مساجر کورونا میں مبتلا

July 07, 2022

فائل فوٹو

کولمبو میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کے ایک رکن مساجر ملنگ علی کورونا میں مبتلا ہوگئے، اسکواڈ کے باقی تمام ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

ترجمان قومی ٹیم کے مطابق سپورٹ اسٹاف کے رکن کو 5 روزہ آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 دن بعد سپورٹ اسٹاف کے رکن کا دوبارہ ریپڈ ٹیسٹ ہو گا۔

سری لنکا میں موجود قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آج پول سیشن میں حصہ لیا کل پہلا ٹریننگ سیشن ہو گا۔