حماد شعیب اور مشعل خان کے رقص نے دھوم مچا دی

August 04, 2022

جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل سایہ 2 کے اداکار حماد شعیب اور اداکارہ مشعل خان کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو بھاگئی۔

مذکورہ ویڈیو کو دونوں اداکاروں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بھارتی گانے پر رقص کررہے ہیں۔

اس ویڈیو کو 6 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا اور پسند کیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں فنکار اداکاری کے ساتھ ساتھ ماہر ڈانسر بھی ہیں۔حماد شعیب اور مشعل خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں۔

اس سے قبل بھی دونوں اداکاروں کی جانب سے ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تھیں جنہیں بے حد پسند کیا گیا تھا۔