درفشاں نے خوبصورت جِلد کا راز بتا دیا

August 08, 2022

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنی خوبصورت جِلد کا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔

درفشاں سلیم کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور مداح اُن کی خوبصورتی کا راز جاننا چاہتے ہیں۔

حال ہی میں در فشاں نے یوٹیوب پر اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے مداحوں کے ساتھ اپنی اسکن کیئر روٹین شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے ایکDIY ماسک کی ترکیب بتائی جسے وہ اپنی خوبصورت جِلد کے لیے استعمال کرتی ہیں جبکہ اس ماسک میں استعمال ہونے والے تمام اجزاء ہمارے باورچی خانے میں پائے جاتے ہیںجو کوئی بھی آسانی سے تلاش کر سکتا ہے۔

درفشاں کی جانب سے بتائے گئے ماسک میں جو کا آٹا، بادام کا آٹا، نارنجی کے چھلکے کا پاؤڈر اور دہی شامل ہے۔

ان تمام اجزاء کو ایک ساتھ ملا کر ماسک تیار کیا جاتا ہے جسے وہ ہاتھ کی مدد سے چہرے پر لگاتی ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ اپنی خوبصورت جِلد کے رنگ کے لیے ایک ٹونر بھی بناتی ہیں جس میں چاول کا پانی اور گلاب کی خشک پتیاں شامل ہوتی ہیں۔