کوچ مکی آرتھر کی 6 جون کو لاہور آمد متوقع

June 03, 2016

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی 6 جون کی صبح لاہور آمد متوقع ہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی لاہور آمد کا انتظار اب ختم ہونے کو ہے۔ آسٹریلوی نیشنلٹی حاصل کرنے کے بعد انہیں پاسپورٹ جاری کر دیا گیا جس کے بعد انہوں نے پاکستان کا ویزہ بھی حاصل کر لیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کا فلائٹ شیڈول طے ہو جاتا ہے تو ان کی آمد 6 جون کی صبح متوقع ہے ۔اگر مکی آرتھر 6 جون کو پاکستان آ جاتے ہیں تو ان سے مشاورت کے بعد ہی دورہ انگلینڈ کےلئے ٹیم کا اعلان کیا جا ئے گا ۔

مکی آرتھر کی غیر موجودگی میں پہلے قومی کرکٹرز نے بوٹ کیمپ میں حصہ لیا اور اب لاہور میں ٹریننگ کر رہے ہیں ۔