وومن یونیورسٹی میں جاب فیئر پورٹل کا افتتاح ،ورکشاپ کا انعقاد

August 18, 2022

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں جاب فیئر پورٹل کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے کیا ، اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی ڈاکٹر ساجدہ نورین نے کہا کہ طالبات کے روشن مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی نے جاب فیئر پورٹل کا آغاز کیا ہے جس کے تحت طالبات اب اپنی رجسٹریشن کے ساتھ یونیورسٹی کی آئندہ جاب فیئر ایونٹ کے لیے پورٹل پر اپنی دستاویزات اپ لوڈ کرسکتی ہیں ۔ وائس چانسلر نے ڈائریکٹر او آر آئی سی ڈاکٹر عائشہ گل ، فوکل پرسن کے جے ایم ڈاکٹر فرخ بشیر ، ویب پیج ڈیزائنرایم آصف ، پورٹل انچارج ڈاکٹر ظل ہما اور دیگر معاون عملے کے ساتھ کے جے ایم کے تمام اراکان کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔ تقریب میں پاس آوٹ ہونے والے اور آخری سمسٹر کی طالبات کے لیے سی وی بنانے اور انٹرویو کی مہارت کے لیے وومن یونیورسٹی کے او آر آئی سی اور کے جے ایم کی جانب سے ایک روزہ ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں شریک طالبات نے جاب فیئر پورٹل آغاز پر وائس چانسلر و دیگر کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔