تمباکو اور سگریٹوں پر 36 ارب کے نئے ٹیکس عائد

August 23, 2022

وفاقی حکومت نے تمباکو اور سگریٹوں پر 36 ارب کے نئے ٹیکس عائد کردیے جبکہ تاجروں سے بجلی کے بلوں پر 42 ارب کے بجائے 27 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے آرڈی ننس جاری کردیا گیا ہے۔ تمباکو پر ٹیکس ریٹ 10 روپے سے بڑھا کر 390 روپے فی کلو مقرر کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مہنگے برانڈڈ سگریٹوں پر ڈیوٹی میں 200 سے 600 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔