صدر کار ایکسپورٹر ایسوسی ایشن فار پاکستان راشد محمود اعوان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ پروڈکٹ سے پابندی ہٹانے پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے شکر گزار ہیں۔
راشد محمود اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی بیرون ملک سے گاڑیاں بھیجتے ہیں جس میں سرکاری فارن ریزرو کا بالکل استعمال نہیں ہوتا بلکہ ڈیوٹی کی مد میں حکومت کو سالانہ پانچ سو ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومتی زرمبادلہ کا سب سے زیادہ استعمال آئل کی درآمد میں استعمال ہوتا ہے۔
اس موقع پر راشد محمود اعوان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 1500 سی سی تک گاڑیوں پر ڈیوٹی میں اضافہ نہ کیا جائے، جو اوورسیز پاکستانی طویل عرصے تک ایک لاکھ ڈالر پاکستان بھیجتا ہے اس کو ڈیوٹی میں ریبیٹ دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت الیکٹریکل اور ہائی برڈ گاڑیوں کی ڈیوٹی میں نرمی کرے، ری کنڈیشن گاڑیوں کی درآمد کی مد میں حاصل ہونے والی ڈیوٹی ڈالر میں ہوتی ہے جبکہ گاڑیوں کی درآمد سے ڈالر ریزرو میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔