فرحان اختر کی فلمیں اور اداکاری بالکل پسند نہیں، نصیرالدین شاہ

August 31, 2022

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور کئی ہٹ فلموں میں اپنی لازوال اداکاری سے فلم بینوں کے دل جیتنے والے نصیر الدین شاہ کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ وہ دیگر اداکاروں کے بارے میں بیان دینے سے کبھی بھی نہ تو گھبراتے ہیں اور ہی شرماتے ہیں۔

اسی تناظر میں انہوں نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں فرحان اختر کی نہ تو اداکاری پسند ہے اور نہ ان کی فلمیں۔

تاہم انہوں نے اپنے اس بیان کی وضاحت کچھ اس طرح کی کہ باوجود اس کے وہ فرحان سے متاثر ہیں اور وہ انہیں پسند بھی ہے لیکن ان کا کام پسند نہیں۔

پدما شری سمیت کئیایوارڈز اور اعزازات حاصل کرنے والے اور البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے، اجازت، اے ویڈنیس ڈے، دی لیگ آف ایکسٹرا آرڈنری جنٹلمین اور اقبال جیسی کلاسیکل فلموں میں کام کرکے اپنا سکہ جمانے والے نصیر الدین شاہ نے مذکورہ بالا انٹرویو 2013 میں دیا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا تھا کہ فرحان کی فلموں پر میں توجہ ہی نہیں دیتا، مجھے ان کی صرف پہلی فلم ’دل چاہتا ہے‘ اچھی لگی تھی، لیکن ان کی شخصیت نہایت ہی شاندار ہے۔

نصیر الدین شاہ نے اس موقع پر جن اداکاروں کے کام کو پسند کیا ان میں عرفان خان مرحوم، ارشد وارثی، بومن ایرانی، وجے راؤ اور پنکج کپور شامل ہیں، جبکہ منوج واجپائی بھی ان کے پسندیدہ اداکاروں میں شامل ہیں۔