ڈالر آج مزید سستا ہو گیا

September 01, 2022

—فائل فوٹو

آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے مثبت اثرات کی صورت میں روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان برقرار ہے۔

آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید ڈیڑھ روپے سستا ہونے کے بعد 217 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔

آخری تین سیشنز میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 67 پیسے کمی ہو چکی ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

دوسری جانب آج صبح کاروبار کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 252 پوائنٹس اضافے کے بعد 42603 ہو گیا ہے۔