اتھیا شیٹی اور لوکیش راہول کی شادی کھنڈالہ میں ہوگی

September 05, 2022

اتھیا شیٹی اور لوکیش راہول جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب سنیل شیٹی کے کھنڈالہ والے گھر ’جہان‘ میں ہوگی۔

یہ گھر 17 برس قبل تعمیر کیا گیا تھا، یہ کافی وسیع رقبے پر قائم ہے۔

ممکنہ طور پر شادی رواں برس دسمبر کے اواخر یا اگلے برس جنوری کے اوائل میں ہوگی۔

تقریبات کے لیے جگہ کا تعین ہوچکا ہے اب صرف لوکیش کے شیڈول کی وجہ سے تاریخ فائنل نہیں ہوسکی ہے۔