ڈالر ایک بار پھر سستا ہونے لگا

September 06, 2022

—فائل فوٹو

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہے، کسی روز اس کی قدر کم ہونے لگتی ہے تو کبھی یہ اوپر جانے لگتا ہے۔

انٹر بینک میں آج امریکی ڈالر کی قدر ایک بار پھر کم ہوتی نظر آ رہی ہے۔

انٹر بینک میں آج ڈالر 36 پیسے سستا ہونے کے بعد 219 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 159 پوائنٹس کمی کے بعد 41699 ہو گیا ہے۔