بھارتی ٹیم کی شکست پر سوشل میڈیا پر کیا ہو رہا ہے؟

September 07, 2022

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کا کافی مذاق بنایا جارہا ہے جس کے لئے صارفین تصویریں اور فلمی ڈائیلاگ کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔

سپر فور مرحلے میں بھارت کی پاکستان سے شکست کے بعد میمز کا جو سلسلہ شروع ہوا اب اس میں سری لنکا کیخلاف شکست کے بعد مزید تیزی آگئی ہے۔

انٹرنیٹ پر صارفین نے بھارتی ٹیم کو اگلے میچ کے بجائے ایئرپورٹ جانے کے لئے تیاری کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے بھارتی ٹیم کے لئے لکھا کہ جہاز آرہا ہے اور ایئرپورٹآپ کا انتظار کررہا ہے۔

ایک اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ بھارتی ٹیم نے ایئرپورٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کا بھی مشورہ دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مسلسل دوسرے میچ میں ناکامی کے بعد اب بھارت کا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔