اوکاڑہ: بیوی کو قتل کرکے لاش جلانے والا ملزم گرفتار

September 10, 2022

اوکاڑہ کے علاقے شمسیہ کالونی میں خاوند نے بیوی کو قتل کرکے لاش جلا دی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق جلنے کے باعث لاش ناقابل شناخت ہوگئی تھی، پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ مقدمے میں مقتولہ کے شوہر اور دیور کو نامزد کیا گیا ہے۔