کورونا ویکسین بنانے والی امریکی کمپنی کے سی ای او دوسری بار کووڈ میں مبتلا

September 26, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا ویکسین بنانے والی امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر 60 سالہ البرٹ بورلا دوسری مرتبہ کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق البرٹ بورلا کا معمولی علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آگیا۔ خیال رہے کہ البرٹ بورلا اس سے پہلے بھی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں، وہ کورونا کی دو بوسٹر ڈوز بھی لگواچکے ہیں۔ فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا نے اپنے بیان میں جلد صحت یاب ہونے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی کمپنی کی ہی اینٹی وائرل دوا لے رہے ہیں۔