انگلش کرکٹرز نے پاکستان کیخلاف سیریز سے متعلق کیا کہا؟

October 03, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

انگلش کرکٹر بین ڈکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بہت شاندار رہی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بین ڈکٹ نے ٹیم کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

انگلینڈ کے کھلاڑی بین ڈکٹ اپنے پیغام میں پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انگلش بیٹر ڈاؤڈ ملان نے بھی پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز بہت اچھی رہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے انتظامات بہت شاندار تھے، پاکستان میں کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی اننگز کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں پر آوازیں کسی گئی تھیں۔

انگلینڈ نے پاکستان کو آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر 7 میچوں کی سیریز جیت لی۔

مہمان ٹیم نے آخری میچ میں 67 رنز کے بھاری مارجن سے قومی ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔