• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کا ردعمل کام کرگیا، پی ٹی آئی کے دھرنے ختم

عوام کے بھرپور ری ایکشن پر عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کو سڑکوں کی بندش فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے، تمام کارکنان سڑکوں کی بندش فوری ختم کریں۔

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سوا تمام شہروں میں احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عمران خان نے کارکنوں کو عوامی مشکلات کے پیش نظر احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید