پنجاب میں اتائیوں کے خلاف کارروائیوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے

November 13, 2022

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نومبر کے 12 دنوں میں اتائیوں کے خلاف کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق لاہور میں کارروائیوں کے درمیان 45 اتائیوں کی دکانیں سیل کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران شیخوپورہ میں 24، بہاولنگر میں 21 اتائیوں کے اڈے سیل کیے گئے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ترجمان کے مطابق ننکانہ صاحب میں 20 اور راولپنڈی میں 18 اتائیوں کے اڈے سیل کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ملتان میں17، اوکاڑہ اور جہلم میں 15، 15 اتائیوں کے اڈے سیل کیے گئے ہیں۔