ہنزہ:برفانی چیتے کے حملے میں 7 جانور ہلاک

November 14, 2022

فائل فوٹو

ہنزہ کے علاقے سوست میں برفانی چیتے کے حملے میں 7 جانور ہلاک ہوگئے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق برفانی چیتے نے چیتے نے گاؤں حسین آباد میں حملہ کیا۔

وائلڈ لائف حکام نے بتایا کہ ہے کہ رات گئے چیتا مقامی شخص کے مویشی خانے میں گھسا اور وہاں موجود جانوروں کا شکار کیا۔

چیتے کے حملے میں وہاں موجود 7 جانور ہلاک ہوگئے۔