پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری

November 15, 2022

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے کی درخواست پر حکم جاری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے تاجر رہنما نعیم میر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے جاری کیے گئے حکم میں کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو برقرار رکھنا عدالتوں اور حکومت کی ذمے داری ہے۔

تحریری حکم میں لاہور ہائی کورٹ نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا پولیس نے درخواست گزار کی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر کوئی کارروائی کی ہے؟

عدالت کا تحریری حکم میں کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب قانونی نکات پر عدالت کی معاونت کریں۔

تحریری حکم میں عدالتِ عالیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ لاء افسران آئین اورعدالتی فیصلوں کی روشنی میں 21 نومبر کو معاونت کریں۔