• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ایم این اے عثمان ترکئی کا پارٹی کے بڑے قائدین پر الزام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی نے اپنے بھتیجے صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر الزام لگادیے۔

صوابی میں میڈیا سے گفتگو میں عثمان ترکئی نے کہا کہ شہرام ترکئی اور اسد قیصر کے کہنے پر پولیس نے ہمارے حجرے پر چھاپا مارا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوابی پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ اور توڑ پھوڑ کی اور ہمارےبندے کو حراست میں لیا گیا۔

پی ٹی آئی ایم این اے نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی معاملے کو سلجھانے کے بجائے شہرام ترکئی کے ساتھ مل گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید