شادی کی تقریبات میں کم عمر چوروں کا گروہ سرگرم ہوگیا

November 16, 2022

گوجرانوالہ میں شادی بیاہ کی تقریبات میں کم عمر چوروں کا گروہ سرگرم ہوگیا، مختلف شادی ہالز میں دو روز کے دوران تین وارداتیں کر ڈالیں۔

ایک شادی ہال سے کم عمر لڑکا دلہن کی والدہ کا بیگ اڑا لے گیا، متاثرہ خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والدہ کے بیگ میں سلامی کی رقم، 4 تولے طلائی زیورات اور دیگر سامان تھا۔

پولیس کے مطابق شادی بیاہ کی تقریبات میں کم عمر لڑکوں کی جانب سے چوریوں کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ جو دو روز کے دوران مختلف شادی ہالز میں تین وارداتیں کرچکے ہیں۔

اٹاوہ کے علاقے میں واقع شادی ہال میں چور لڑکا سوٹ پہن کر شادی کی تقریب میں آیا اور رخصتی کے وقت موقع پا کر اسٹیج سے دلہن کی والدہ کا بیگ لے کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔