رضا سمو نے اپنی نئی نویلی دُلہن کے ساتھ وی لاگ شیئر کردیا

November 22, 2022

تصاویر بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی یوٹیوبر، کامیڈین و اداکار رضا سمو نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ تصویریں، ویڈیوز اور وی لاگ شیئر کر دیا ہے۔

یوٹیوبر رضا سمو نے اپنے سوشل میڈیا پر گزشہ ماہ شادی کی خبر سنائی تھی جبکہ گزشتہ روز انہوں نے اپنی نئی نویلی دُلہن کو پہلی بار اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا پر ملوایا ہے۔

رضا سمو کی شادی اور ولیمے کی تقریب گزشتہ ہفتے منعقد ہوئی تھی۔

رضا سمو نے فیس بُک اور انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ مونا کے ساتھ شادی کی تصویریں اور ویڈیو شیئر کی ہے جبکہ اپنے یوٹیوب چینل پر مکمل ایک وی لاگ شیئر کیا ہے۔

رضا سمو اور اُن کی اہلیہ نے یوٹیوب وی لاگ میں اپنے ملنے سے لے کر شادی کی تیاریوں تک کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

رضا سمو اور مونا کے مطابق اُن کی شادی مکمل ایک ارینج میرج ہے۔

رضا سمو اور اہلیہ کا وی لاگ میں مزید بتانا ہے کہ آئندہ وہ دونوں مل کر وی لاگز بنائیں گے اور گھومنے پھرنے سے متعلق جگہوں کے تجربات بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔