اسماعیل تارا کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی

November 25, 2022

فائل فوٹو

اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا کی نمازِ جنازہکراچی میں ادا کردی گئی۔

نمازِ جنازہ میںپیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی سمیت اہلخانہ، شوبز شخصیات اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

نامور فنکار اسماعیل تارا گزشتہ روز 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

اہلِ خانہ کے مطابق لیجنڈری اداکار 3 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔