عوام نے لانگ مارچ کا بائیکاٹ کیا ہے، رانا ثناء اللّٰہ

November 26, 2022

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عوام نے لانگ مارچ کا بائیکاٹ کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک بھر سے صرف چند ہزار لوگ جمع کر سکی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا تو 1000، 500 سے زائد لوگ نہیں ہوں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ادارے کی کمٹمنٹ کو ماننا چاہیے، عمران خان کو بطور سیاسی کارکن تجویز دی ہے سیاسی قیادت سے رابطہ کریں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان جو زبان استعمال کرتے رہے ہیں ان کو پہل کرنا ہوگی۔