نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں سائنٹیفک کانفرنس

November 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوسائٹی آف آبسٹیٹریشن اینڈ گائناکالوجسٹ ملتان چیپٹر اور شعبہ امراض نسواں نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام سائنٹفک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف خان (ستارۂ امتیاز)، پروفیسر ڈاکٹر سمیع اختر، پروفیسر ڈاکٹر شیر شاہ سید، میجر جنرل شہلا بقائی سمیت پاکستان کے معروف گائناکالوجسٹ اور آبسٹیٹریشنز نے شرکت کی۔