شکر قندی ...

December 04, 2022

شکر قندی جسے انگریزی میں سوئیٹ پوٹیٹو(sweet potato) کہتے ہیں۔یوں تو ہر موسم میں دست یاب ہوتی ہے، لیکن موسمِ سرما میں اس کا استعمال خاصا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کہ اس کے استعمال سے جسم کو خاصی حرارت ملتی ہے۔ یہ حیاتین اے کا ماخذ اورحصول کا بہترین ذریعہ ہے، تو اس میں بیٹا کیروٹین، فاسفورس، میگنشیم، وٹامن بی وَن، وٹامن بی ٹُو، وٹامن سی، وٹامن بی-6، کیلشیم، آئرن، پوٹاشیم، ڈائٹری فائبر(Dietary fiber) اور نیاسین جیسے کئی مفید اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

بعض افراد کا ماننا ہے کہ آلو کا زیادہ استعمال صحت بخش نہیں، جس کی ایک بنیادی وجہ اُن کا فرینچ فرائز اور ٹاٹر ٹوٹسس کی شکل میں استعمال ہے کہ اُس صُورت میں ان میں چکنائی اور سوڈیم خاصی مقدار میں شامل ہوتا ہے۔ اس کے برعکس شکرقندی کو بھون کر اور اُبال کے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ انسانی صحت کے لیے بےحد مفید ہے، جب کہ اس کی چاٹ اور کھیر بھی بےحد لذیذ بنتی ہے۔ یوں تو شکر قندی ہر فرد ہی کے لیے فائدہ مند ہے، لیکن بُلند فشارِ خون اور ذیابطیس میں مبتلا افراد اس کے استعمال میں احتیاط برتیں۔ ( خالدہ سمیع، گلستان جوہر،کراچی)

ناقابلِ اشاعت نگارشات اور ان کے تخلیق کار

٭ذیابطیس، عبدالصبور شاکر فاروقی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ٭ رشتہ ہے ماحول سے، مریم حَریم، کراچی٭ امتحان، ڈاکٹر محمّد زوہیب حنیف٭ ماں، کچھ دو، کچھ لو، بلقیس متین، کراچی٭ طلاق، سومیہ عثمان، ایڈوکیٹ سندھ ہائی کورٹ٭ ہم نہ ہوں گے، کوئی ہم سا ہوگا، عالیہ زاہد بھٹی، مقام کا نام نہیں لکھا ٭اساتذہ، رانا لیاقت علی، مقام کا نام نہیں لکھا۔