پشتونخوا ایس او کے زیر اہتمام ریلی

December 01, 2022

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین اور کارکنوں کے زیر اہتمام 2دسمبر کو خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی49ویں برسی بمقام ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہونیوالے عظیم الشان جلسہ کی تیاری کے سلسلے میں کوئٹہ شہر میں موٹر سائیکلوں پر مشتمل ریلی نکالی گئی اور ریلی کے شرکاءنےشہر کی مختلف شاہراہوں پر گشت کیاجنہوں نے پشتونخوا ایس او کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور تر سالار ستر شہید خان شہید خان شہید ، محمود خان اچکزئی زندہ آباد، پشتونخواملی عوامی پارٹی زندہ آباد کے فلگ شگاف نعریں لگائےگئے ۔ ریلی کا آغاز سائنس کالج کوئٹہ سے کیا گیا۔