کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

December 01, 2022

کولاج بشکریہ انسٹاگرام

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

معروف ٹک ٹاکرز، وی لاگرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر والدین بن گئے ہیں۔

اسکرین شاٹ

اس خوبصورت جوڑی کی جانب سے یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔

دونوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اگر دیکھا جائے تو یہ جوڑی اپنے پہلے بچے کی مبارکبادیں موصول کر کے انہیں اسٹوریز پر شیئر کر کے مداحوں کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب تاحال اِنہوں نے اپنے پہلے بچے کی جنس سے متعلق کوئی پوسٹ یا اسٹوری شیئر نہیں کی ہے۔

اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے کچھ روز قبل ہی اپنے بچے کی شاپنگ کرتے ہوئے بلاگ یوٹیوب پر شیئر کیا تھا۔

اس جوڑی نے بلاگ میں بھی اپنی پہلی اولاد کی جنس سے متعلق کوئی بات نہیں کی تھی۔