آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش 3 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر

December 02, 2022

فائل فوٹو

آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش انجری کے باعث 3 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق مچل مارش کافی وقت سے ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں اور اب وہ آپریشن کرا رہے ہیں۔

مچل مارش اب بگ بیش لیگ نہیں کھیل سکیں گے جبکہ وہ دورہ بھارت کے لیے بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

مچل مارش بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پرتھ اسکارچرز نے بھی مچل مارش کی عدم دستیابی کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مچل مارش اب آئندہ برس ورلڈ کپ سے قبل ہی مکمل فٹ ہوکر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابقمچل مارش اہم کرکٹر ہیں، ریکوری میں مکمل معاونت کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے فل سالٹ بھی کندھے کی انجری کے باعث پرتھ اسکارچرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔