راولپنڈی ٹیسٹ بہترین جا رہا ہے، برطانوی ہائی کمشنر

December 02, 2022

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ بہترین جا رہا ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے میڈیا باکس میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ جارحانہ مزاج سے ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہا ہے۔

کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ ریکارڈ بنا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے بیٹرز میں تیز کھیلنےکی صلاحیت ہے، اُمید کرتا ہوں راولپنڈی ٹیسٹ کا نتیجہ نکلے گا۔