گرانفروشوں کیخلاف مہم جاری، تین ہوٹل مالکان سمیت 12 افراد گرفتار

December 05, 2022

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ڈی سی کوئٹہ کی ہدایت پراے سی کوئٹہ سٹی عطا المنعم کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے گزشتہ روز گرانفرشوں کیخلاف کواری روڈ پشتون آباد اور منی مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3ڈیری فارمرز ‘ 6دودھ کےدکانداروں اور3ہوٹل مالکان کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا عطا المنعم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرانفرشوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی کسی کو از خود نرخنامے جاری کرنے کی اجازت دے سکتے نہ ہی سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر رعایت ہوگی انتظامیہ کا مصنوعی گرانی کا تدارک کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔