امریکی وفد کی سرتاج عزیز سے ملاقات

June 10, 2016

مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے امریکی وفد کی ملاقات شروع ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی شریک ہیں۔

سرتاج عزیز سے پیٹرلوائے کی قیادت میں امریکی وفد کی ملاقات دفتر خارجہ میں ہورہی ہے۔

پاک امریکا تعلقات میں سرد مہری پر بات چیت کیلئے اعلیٰ سطح کا امریکی وفد آج پاکستان پہنچاہے۔ اس پانچ رکنی وفد کی قیادت امریکی صدر کے مشیر پیٹر لوائے کررہے ہیں ۔

پاکستان اور افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن بھی وفد میں شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق امریکی وفد آرمی چیف سے بھی ملاقات کرے گا ۔