ڈالر آج مہنگا ہونے کے بعد اب سستا ہو گیا

December 08, 2022

—فائل فوٹو

پاکستانی روپے کے مقابلے میں آج صبح تک پرواز بھرنے والے امریکی ڈالر آج اچانک نیچے آیا ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

اب انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 224 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 224 روپے 16 پیسے پر بند ہوا تھا۔