سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بڑی کمی ہوگئی

April 23, 2024

فائل فوٹو

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 6687 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 72 ڈالر کم ہو کر 2289 ڈالر فی اونس ہے۔