ماہرہ خان اور ہریتھک روشن کی ملاقات کے سوشل میڈیا پر چرچے

December 09, 2022

فائل فوٹو

پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان آج کلسعودی عرب میں اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیر رہی ہیں۔

گزشتہ روز سعودی عرب میں ہونے والا ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ اختتام پزیر ہوا۔


اس فیسٹیول کے متعدد سیشنز میں ماہرہ خان نے شرکت کی۔


گزشتہ رات فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں ماہرہ خان کی بھارتی ہیرو، ہریتھک روشن سے ملاقات ہوئی، یہ دونوں اداکار ایک ساتھ ایک ٹیبل پر بیٹھے اور بات چیت کی۔


ماہرہ خان اور ہریتھک کی ایک ساتھ متعدد تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔


پاک بھارت سے تعلق رکھنے والی اس فنکار جوڑی کے انٹرنیٹ پر مداح دونوں کو ساتھ دیکھ کر کافی پرجوش اور خوش نظر آ رہے ہیں۔


ان کے چاہنے والوں اور مداحوں کے مطابق اُن کے لیے ان دونوں فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھنا اُن کی آنکھوں کے لیے کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہے۔